ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر خیبر میل خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی،چلتی ہوئی ٹرین دو حصوں میں بٹ گئی، انجن اگلے ڈبے لے گیا، باقی ڈبے پیچھے رہ گئے
منگل 25 نومبر 2014 23:37
ساہیوال (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر خیبر میل خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی، چلتی ہوئی ٹرین دو حصوں میں بٹ گئی، انجن اگلے ڈبے لے گیا، باقی ڈبے پیچھے رہ گئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی 2 ڈاؤن خیبر میل ایکسپریس ساہیوال ریلوے اسٹیشن سے جب روانہ ہوئی تو اچانک ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، ڈبوں کو جوڑنے والا ہک ٹوٹ گیا، انجن اگلے ڈبے لے گیا، جبکہ پچھلے ڈبے علیحدہ ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ہنگامی بریک لگائی اور انجن کو پیچھے لا کر دوبارہ علیحدہ ہونے والے ڈبوں کو گاڑی سے جوڑا گیا، اسٹیشن پر موجود عملہ نے ٹوٹ جانے والی ہک کی جگہ نئی ہک لگا کر ڈوبوں کو آپس می جوڑ کر گاڑی کو دوبارہ روانہ کیا، اس دوران گاڑی کئی گھنٹے تک وہاں رکی رہی۔ ریلوے حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.