سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کو بھی مشرف غداری کیس میں شوکت عزیز ، زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے ساتھ شامل تفتیش کیا جائے،حافظ حسین احمد ،مشرف کے غیر آئینی اقدامات کو تحفظ دینے میں رفیق تارڑ کا بھی کلیدی کردار تھا، 1999ء میں قومی اسمبلی،سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی غیر آئینی تحلیل کے باوجود رفیق تارڈ ڈیڑھ سال تک صدر رہے جو سراسر ایک غیر آئینی قدم اور مشرف حکومت کو ماننے کے مترادف تھا،عمران خان کی پالیسی آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کے مترادف ہے، تھرڈ امپائر کی انگلی اب کبھی نہیں اٹھے گی، رحیم یارخان میں پریس کانفرنس
جمعہ 28 نومبر 2014 19:40
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) جمیعت علماء اسلام(ایف )کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کو بھی مشرف غداری کیس میں شوکت عزیز ، زاہد حامد اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے ساتھ شامل تفتیش کیا جائے کیوں کہ مشرف کے غیر آئینی اقدامات کو تحفظ دینے میں رفیق تارڑ کا بھی کلیدی کردار تھا۔
جمعہ کے روز رحیم یارخان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1999ء میں قومی اسمبلی،سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی غیر آئینی تحلیل کے باوجود رفیق تارڈ ڈیڑھ سال تک صدر رہے جو سراسر ایک غیر آئینی قدم اور مشرف حکومت کو ماننے کے مترادف تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت ان سے کیے گئے تحریر معاہدوں پر عملدرآمد نہیں کررہی اور مولانا فضل الرحمان پر کوئٹہ میں ہونے والے ناکام خود کش حملے کے بعد ان کے مطالبے کے باوجود وزیر داخلہ نثارعلی خان کو برطرف نہیں کیا گیا حالانکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے تاریخی خطاب کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں نے نواز شریف کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا وگرنہ نوازشریف آج ایک بار پھر سرور پیلس جدہ میں مقیم ہوتے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.