پلان سی اور ڈی اپنی موت آپ مرجائینگے ، دھرنے والوں کو آخر کار مذاکرات کی میز پر ہی آنا ہو گا ‘ محمد نواز شریف
بعض عناصر حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ،آئین و جمہوریت دشمن ایجنڈے پر چلنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے درمیان ملاقات ،ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، اسلام آباد جلسے کے متوقع اثرات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تحریک انصاف سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق
اتوار 30 نومبر 2014 17:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا، دھرنے والوں کوآخرکارمذاکرات کی میزپرہی آنا ہو گا، کنٹینرز گروپ کا پلان اے اور بی جس طرح ناکام ہوا ہے اسی طرح پلان سی اور ڈی بھی اپنی موت آپ مر جائینگے ، بعض عناصر عوام کی منتخب حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن آئین و جمہوریت دشمن ایجنڈے پر چلنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں،انہیں اگر عوام کے مسائل کا اتنا ہی درد ہے تو پارلیمنٹ میں آ کر بات کریں۔
ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاتی امراء میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کے متوقع اثرات ،پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.