عمران خان دھاندلی کے مجرموں کی بجائے وزار ت عظمیٰ ڈھونڈ رہے ہیں ‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید
پیر 1 دسمبر 2014 13:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ عمران خان انتخابات میں دھاندلی کے مجرم نہیں وزار ت عظمیٰ ڈھونڈ رہے ہیں ‘ خیبر پختونخوا کے لوگ روٹی اور عمران خان کی صورت کو ترس رہے ہیں ‘مذاکرات محب وطن سے ہونگے ‘ ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ‘عمران خان پاکستان کوڈبونے کیلئے سازش کاحصہ بنے توسرپرکفن باندھ کرنکلیں گے،ایٹمی قوت کوللکارنیوالوں کومکمل جواب دیاجائیگا ۔
ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ انتخابات میں دھاندلی کے مجرم نہیں بلکہ وزارت عظمیٰ ڈھونڈھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے لوگ روٹی اور عمران خان کی صورت کو ترس رہے ہیں۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان اس لیے پاکستان بندکرناچاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کابل اوروسطی ایشیاتک پہنچ رہاہے نہ لاہوربند ہوگا اور نہ فیصل آباد،پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے،عمران جیسے شخص سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگیانہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کوڈبونے کیلئے سازش کاحصہ بنے توسرپرکفن باندھ کرنکلیں گے،ایٹمی قوت کوللکارنیوالوں کومکمل جواب دیاجائیگا،کیاعمران خان سمجھتے ہیں کہ اس اعلان پرخاموشی اختیارکرینگے،عمران خان نے16دسمبر1971کی تاریخ دہرانیکااعلان کیاہے، شہروں کوبندکرینگے تاکہ مریض اسپتال اورطالبعلم اسکول نہ جاسکیں،عالمی میڈیانے پیشگوئی کی تھی کہ2015میں بڑے شہربندہوجائیں گے،عالمی میڈیانے2سال پہلے پیشگوئی کی تھی کہ2015میں پاکستان ناکام ریاست بن جائیگا۔
انھوں نے کہا کہ مذاکرات محب وطن سے ہونگے پاکستان دشمن کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب پروگرام دیں صفائیاں نہ دیں، خیبرپختوانخوا کے لوگ روٹی کیلئے ترس گئے ہیں، آپ اپنا ایجنڈا پہلے کے پی کے میں نافذ کرلیں، جہانگیر ترین عمران خان کے محل کا جواب دیں، فکر نہ کریں کھاتے کھل چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.