مقبوضہ کشمیر، نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل تشدد کا واقعہ ، گاؤں کا سرپنچ قتل کردیا گیا

پیر 1 دسمبر 2014 18:49

سرینگر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) مقبو ضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر سخت تر ین سیکورٹی انتظامات کے باوجو مسلح افراد نے ایک گاؤں کے سرپنچ کو گولی مار کرہلاک کردیا ۔ ریاست بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جہاں مقامی انتخابات کے دوران ہزاروں کی تعداد میں اضافی پیراملٹری اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرینگر سے ساٹھ کلومیٹر (37میل) جنوب میں واقع نازنین پورہ گاؤں کے منتخب رہنما عبدالراشد بٹ کو گولی ماری گئی جو موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ایک روز قبل سرینگر میں ایک پیراملٹری بنکر کے نزدیک گرینیڈ حملے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس واحد شاہ نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ مسلح افراد کی جانب سے انہیں ان کے گھر کے باہر روک کر گولی ماری گئی ، گزشتہ منگل کو انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھاری ٹرن آؤٹ رہا تھا جب پندرہ حلقوں میں ستر فیصد سے زائد ووٹرز نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے ، ریاست جموں وکشمیر میں انتخابات پانچ مراحل میں ہوں گے جبکہ نتائج 23دسمبر کو سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے کھل کر کوششیں کررہی ہے ۔حالیہ عرصے تک یہ کوششیں ناقابل سوچ تھیں ، ہندو قوم پرست جماعت کا روایتی طور پر کشمیر ویلی میں کوئی بیس نہیں ہے جہاں بھارتی حکومت کے خلاف باسیوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :