تیمر گرہ ،پیپلز سٹودنٹس فیڈریشن کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا گیا
بدھ 10 دسمبر 2014 19:15
تیمر گرہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) پیپلز سٹودنٹس فیڈریشن کے گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔رہا ہونے والے کارکنوں کو بڑے جلوس کی شکل میں ڈسٹرکٹ جیل سے تیمرگرہ پریس کلب پہنچایا گیا۔اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری عالم زیب ایڈوکیٹ ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر فضل حسین ،عمران شیخ،پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ کے صدر نوید اقبال ، سہیل نواب اور امجد حسین کے ہمراہ اخباری کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی صوبائی حکومت پر کھڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اسلامی جمیعت طلبہ تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کا امن خراب ہوچکا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج تیمرگرہ میں پرنسپل اور پولیس انتظامیہ کی ملی بھگت سے فائرنگ کا ناخوشگوار واقع رونما ہوا اور جماعت اسلامی کی ایماء پر پی ایس ایف کے 9کارکنوں کو بے بنیاد مقدمات میں الجھاکر جیل بھیج دیا گیا جو سراسر ظلم اور زیادتی پر مبنی ہے۔
انہوں نے ایس ایچ او بلامبٹ پر الزام لگایا کہ وہ جماعت اسلامی کے ورکر کا کردار ادا کررہے ہیں اگر ان کا فوری طور پر تبادلہ نہ کیا گیا تو سڑکوں پر بھر پور احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔پی وائی او اور پی ایس ایف کے رہنماووں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ طلباء کے حقوق کی حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور بھٹو ازم کے نعرے سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو للکارا کہ اتنے ظلم کرو جتنے کل برداشت کرسکوں گے۔مزید مقامی خبریں
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.