جوڈیشل کمیشن کے کام شروع کر تے ہی پلان سی ختم کردیں گے، عمران خان،
دھرنا دھاندلی کی تحقیقات کے دوران بھی جاری رہے گا اور اس وقت ختم ہوگا جب کمیشن کا فیصلہ سامنے آئے گا ،تحریک انصاف کے کارکن جنگ جیت گئے، نیا پاکستان بن کر رہے گا، گیند حکمرانوں کے ہاتھ سے نکل گئی ہے،میں گزشتہ 2 ماہ سے ٹیلی فون کا منتظر تھا ،مسلم لیگ (ن) نے دباوٴ کے باعث مذاکرات کی دعوت دی ہے ، دھرنے سے خطاب
بدھ 10 دسمبر 2014 22:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے حکومت کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن انتخابی دھاندلی کی جیسے ہی تحقیقات شروع کرے گا ہم پلان سی ختم کردیں گے تاہم دھرنا کمیشن کے فیصلے تک جاری رہے گا،ملک میں طبقاتی تعلیمی نظام کی وجہ سے بربادی ہوئی، یکساں تعلیمی نظام لے کر آئیں گے۔
خیبرپختونخوا میں کالج، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کا نظام تبدیل کریں گے،نظریے اور مفاد پرستی کے مقابلے میں نظریہ جیتتا ہے، تحریک انصاف کے کارکن جنگ جیت گئے، نیا پاکستان بن کر رہے گا، گیند حکمرانوں کے ہاتھ سے نکل گئی ہے ۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم بھی تیار ہیں لیکن بات وہیں سے شروع کی جائے جہاں ختم ہوئی، مسلم لیگ (ن) نے دباوٴ کے باعث مذاکرات کی دعوت دی اور میں گزشتہ 2 ماہ سے ٹیلی فون کا منتظر تھا لیکن آج دعوت دی گئی تاہم ہمارا پروگرام شیڈول کے مطابق چلے گا اور جس دن جوڈیشل کمیشن اپنا کام شروع کردے گا ہم پلان ”سی“ ملتوی کرکے شہروں میں احتجاج ختم کردیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.