Live Updates

این اے 125 میں دھاندلی ثابت ہوگئی ، عمران خان کو بڑی کامیابی ملی ہے ، بابر اعوان ،

لاہور میں چوری پکڑی گئی ہے قوم کو کئی ماہ عذاب میں رکھنے کی بجائے یہ کام پہلے کرلیا جاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا ، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 13 دسمبر 2014 21:54

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ این اے 125 میں دھاندلی ثابت ہوگئی ، عمران خان کو آج بڑی کامیابی ملی ہے ، لاہور میں چوری پکڑی گئی ہے قوم کو کئی ماہ عذاب میں رکھنے کی بجائے یہ کام پہلے کرلیا جاتا تو اتنا نقصان نہ ہوتا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آج عمران خان کو بڑی کامیابی ملی ہے کہ انہوں نے جن چار حلقوں کا مطالبہ کیا تھا ان میں سے ایک حلقے میں دھاندلی ثابت ہوگئی ہے اور لاہور میں چوری پکڑی گئی انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق انتخابی نتائج چیلنج کرنے والے دوچیزیں ثابت کرنا ہوتی ہیں ایک یہ کہ دھاندلی ہوئی اور دوسرا ووٹ غیرقانونی طریقے سے ڈالے گئے حامد خان کے کیس میں دونوں چیزیں واضح ہوگئی اب ووٹ زید کو پڑے یا بکر کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق اب سعد رفیق کی جگہ حامد خان کو کامیابی ملے گی اور اگر ایاز صادق کے حلقہ میں بھی یہی صورتحال رہی تو انہیں بھی گھر جانا ہوگا بابر اعوان نے کہا کہ حکومت کو قوم کو اتنے عذاب میں مبتلہ رکھنے کی بجائے یہ کام پہلے کرلینا چاہیے تھا تاکہ اتنا بڑا نقصان تو نہ ہوتا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات