سعد رفیق جعلی ووٹوں سے ڈرے ہوئے ہیں ، پریس کانفرنس میں سعد رفیق کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی، (کل ) سے نواز شریف کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جائے گی، اللہ کاکرم ہے کہ حلقے خود ہی کھلنا شروع ہو گئے، ایک پٹاخہ چلائے بغیر کراچی بند ہوا، کل لاہور بند کریں گے،تبدیلی کیلئے انصاف کی تحریک شروع کی ، ڈرانے کی کوشش کی گئی تو مقابلہ کریں گے، ڈرانے والے خود ڈریں گے،پولیس کا استعمال کر کے مجھے اور پرویز خٹک کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، نئے پاکستان میں نواز شریف ہو یا زرداری جیلوں کی ہوا کھائیں گے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تحریک انصاف کے دھرنے سے خطاب
اتوار 14 دسمبر 2014 00:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14دسمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سعد رفیق جعلی ووٹوں سے ڈرے ہوئے ہیں ، پریس کانفرنس میں سعد رفیق کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی، کل سے نواز شریف کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جائے گی، اللہ کاکرم ہے کہ حلقے خود ہی کھلنا شروع ہو گئے، ایک بھی پٹاخہ چلائے بغیر کراچی بند ہوا، کل لاہور بند کریں گے،تبدیلی کیلئے انصاف کی تحریک شروع کی ہے، ڈرانے کی کوشش کی گئی تو مقابلہ کریں گے، ڈرانے والے خود ڈریں گے،پولیس کا استعمال کر کے مجھے اور پرویز خٹک کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، نئے پاکستان میں نواز شریف ہو یا زرداری جیلوں کی ہوا کھائیں گے۔
وہ اتوار کو شاہراہ دستور پر تحریک انصاف کے دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شریف برادران لاہور کی ہڑتال میں ہمیں فیل کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، شریف برادران جو چاہیں کر لیں، لاہور فیصلہ کربیٹھا ہے، لاہور کا احتجاج پرامن ہو گا، تاہم اگر گلوؤں کا استعمال کیا گیا تو پھر ہم بھی پرامن نہیں رہیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کیلئے انصاف کی تحریک چل رہی ہے، ملک میں ایسا لگتا ہے کہ پیسا ہے تو تعلیم اور نوکری ملے گی ورنہ نہیں، یہاں ہر چیز پیسے سے ہی ملتی ہے،حکمرانوں نے پیسے کی قوت سے عوام سے ووٹ کا حق بھی چھین لیا،ظلم کے نظام کو تبدیل کرنے کیلئے انصاف کی تحریک چلائی، ہم مشکلوں کا سامنا کر رہے ہیں لیکن ہار نہیں مانی اور نہ ہی ہم ہار مانیں گے، لاہور کے احتجاج کے بعد سے نواز شریف کیلئے احتجاج کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن موقع نہیں دیا جاتا۔ موقع ملا تو میرے ملازم کی بیٹی نے نمل یونیورسٹی سے ڈگری لے لی۔ انہوں نے کہاکہ سعد رفیق اپنے حلقے میں جعلی ووٹ نکلنے سے بہت زیادہ ڈرے ہوئے ہیں، سعد رفیق نے آج پریس کانفرنس کی تو غصے اور ڈر کے مارے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔اللہ کا کرم ہے کہ ہمیں کچھ نہیں کرنا پڑا، حلقے خود ہی کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.