عراق ‘ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں ابوبکرالبغدادی کا ڈپٹی حاجی مْتعاز، ملٹری چیف عبدالباسط اور کمانڈر رادوِین طالب ماراگیا
جمعہ 19 دسمبر 2014 12:30
بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں ابوبکرالبغدادی کا ڈپٹی حاجی مْتعاز، ملٹری چیف عبدالباسط اور کمانڈر رادوِین طالب مارا گیاجبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ عراقی فورسز کی تربیت کے لئے مزید پندرہ سو فوجی بغداد بھیجے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق میں داعشی جنگجوؤں کے خلاف اتحادی فوج کی فضائی کارروائیاں گزشتہ روز بھی جاری رہیں الانبار میں تازہ بمباری کے دوران اتحادی فوج کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
امریکی حکام نے بمباری میں داعش کے تین اہم کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کی ان میں ابوبکرالبغدادی کا ڈپٹی حاجی مْتعاز، داعش کا ملٹری چیف عبدالباسط اور کمانڈر رادوِین طالب شامل ہے۔محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق تینوں رہنما نومبر کے وسط سے دسمبر کے آغاز میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں جن کے مرنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ان رہنماؤں کی ہلاکت کے نتیجے میں دولتِ اسلامیہ کی اپنے زیرِ قبضہ علاقوں پر گرفت اور جنگ کرنے کی صلاحیت کمزور پڑے گی۔
ادھر امریکی زیردفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز کی تربیت کے لئے مزید ڈیڑھ ہزار فوجی عراق بھیجے جائیں گے۔ جو داعشی جنگجوؤں سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کو مفید مشورے بھی دیں گے۔ اس حوالے سے چک ہیگل نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
-
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سربراہ نے دی تھی، امریکی اخبار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.