سندھ ہائی کورٹ نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے انتخابات ایم آئی ٹو کی نگرانی میں کرانے کا حکم دے دیا
بدھ 24 دسمبر 2014 16:35
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے انتخابات ایم آئی ٹو کی نگرانی میں کرانے کا حکم دے دیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی الیکٹرنکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد ادریس سمیت دیگر عہدیداروں نے درخواست دائر کی تھی کہ انتخابات 2013کی ووٹرز لسٹوں کے مطابق کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔
دوران سماعت اسمال ٹریڈرز کراچی ایسوسی ایشن محمد رضوان کے وکیل حیدر علی شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2009میں ہوئے تھے اور 2012میں ان کی مدت پوری ہوچکی ہے ۔اس کے باوجود برسراقتدار پینل انتخابات کو التواء کا شکار کررہا ہے اور باڈی کی مدت پوری ہونے کے باوجود اب تک اقتدار میں ہے ۔(جاری ہے)
لوگوں کو جعلی ممبر شپ دے کر پانچ ہزار ممبرزشامل کرلیے ہیں لہذا ان کی ممبر شپ ختم کرکے انتخابات 2009کی ووٹرز لسٹوں کے مطابق کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔
عدالت نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 2009کی ووٹر لسٹوں کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ انتخابات سے قبل اخبارات میں اشتہارات شائع کیے جائیں گے اور اس کے بعد سندھ ہائی کورٹ کی نگرانی میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.