وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالی اے پی سی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
بدھ 24 دسمبر 2014 17:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت دہشتگردی کی روک تھام سے متعلق اقدامات کے لیے ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق کچھ جماعتوں پس و پیش کا شکار رہیں ۔ کانفرنس کے شرکاءکی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی ۔ سیاسی ذرائع نے بتایاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے فوجی عدالتوں کے طریقہ کار پر اعتراض کیا اور موقف اپنایاکہ یہی عدالتیں بعد میں مختلف لوگوں کے خلاف استعمال ہوں گی جس پر حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ عدالتیں صرف خطرناک دہشتگردوں کےخلاف کام کریں گی اور اس معاملے پر اعلیٰ عدلیہ سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق موقف دینے سے قبل مشاورت کے لیے آدھا گھنٹہ وقت مانگا اور مشاورت کے بعد فوجی عدالتوں کی مشروط حمایت کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
عمران خان کاکہناتھاکہ ایک خاص وقت کے لیے فوجی عدالتیں بنائی جائیں ۔ پیپلزپارٹی کے اعتزازاحسن نے کہاکہ فوجی عدالتوں کا مسودہ پیش کیاجائے اور قانونی مسودے کے مطالعے کے بعد ہی باضابطہ موقف دیاجائے گا ۔
اے این پی کے غلام احمد بلور نے اپنی جماعت کا موقف دینے کے لیے چند دن کی مہلت مانگ لی ۔ اعجاز الحق کاکہناتھاکہ اکثریت کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں ، ضروری نہیں کہ 100فیصد اتفاق ہو، موجودہ حکمران ناکام ہوئے تو اگلے حکمران طالبان ہوں گے ۔ آرمی چیف کاکہناتھاکہ مشکل حالات میں بڑے اور مشکل فیصلے کرنے ہوں گے ، قوم اب ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی ختم کرنے کا وقت آگیاہے ۔ کانفرنس میں شریک سیاسی قیادت کی وزیراعظم ہاﺅس میں چاول، مچھلی ،گاجرکا حلوہ ،کباب اور پالک سے تواضع کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.