کوئٹہ،صدر سید ممنون حسین سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی ملاقات ،
ملاقات میں گوادر سے کاشغر معاشی راہداری کے منصوبے ، ریل نیٹ ورک کی تعمیر اور بلوچستان کے انتظامی و ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
بدھ 24 دسمبر 2014 21:10
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) صدر مملکت سید ممنون حسین سے کوئٹہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر سے کاشغر معاشی راہداری کے منصوبے معاشی راہداری کے منصوبے میں مرحلہ وار اور ریل نیٹ ورک کی تعمیر اور بلوچستان کے انتظامی و ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقا ت میں صدر مملکت نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کی معاشی اور اقتصادی اہمیت پر توجہ نہیں دی گئی، لیکن جمہوری حکومت بلوچستان کی ترقی اور اسے ملک کے دوسرے صوبوں کے برابر ترقی دینے کے لئے تمام کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر سے کاشغر تک معاشی راہداری کا منصوبہ بلوچستان کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔ منصوبہ کی تعمیر کے بعد معاشی راہداری کے مثبت اثرات سے بلوچستان کے عوام بھی براہ راست مستفید ہوں گے۔(جاری ہے)
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلوچستان کی ترقی کے لئے جمہوری حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے صوبہ کے انتظامی معاملات اور اہم امور پر صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں گورنر بلوچستان کے بڑے بھائی احمد خان اچکزئی کی وفات پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔قبل ازیں صدر مملکت کی گورنر ہاؤس آمد پر بلوچستان کانسٹیبلری کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.