برطانوی نژاد باکسر عامر خان کا پشاور آرمی پبلک سکول کا دورہ ،
شہید بچوں کی تصاویر دیکھ کر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار، بچوں پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے ، پاک فوج کی مدد سے دہشتگردی کو ختم کیاجاسکتا ہے ،حملے سے بچے اور اساتذہ خوف کا شکار تھے ان کا اعتماد بحال کرنے آیا ہوں ، عامر خان
پیر 29 دسمبر 2014 14:53
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کی مدد سے ملک میں دہشتگردی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ، پشاور میں بچوں پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیا گیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پشاور میں آرمی پبلک سکول کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا ۔
(جاری ہے)
عامر خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا گو ہوں پشاور میں معصوم بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا بچوں کو اس طرح شہید کرنا نہایت ہی افسوسناک ہے حملہ صرف سکول یا اساتذہ اور بچوں پر نہیں کیا گیا یہ حملہ پاکستان کے مستقبل پر بھی کیا گیا شہید بچوں کی تصاویر دیکھ کر شدید دکھ ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فج کی مدد سے دہشتگردی کو ختم کرنے اور پشاور میں سکیورٹی انتظامات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پشاور میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ بچے اور اساتذہ حملے کے بعد خوف کا شکار تھے ان کا اعتماد بحال کرنے آیا ہوں بچوں کا اعتماد بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہےمزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.