سانحہ پشاور کی آڑ میں مدارس پرچھاپوں اور علماء کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش،
اصل مجرموں کو بے نقاب کرنے کی بجائے سارا نزلہ مدارس پر گرانا کہاں کی عقلمندی ہے ؟ سمیع الحق، دینی مدارس کودہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنے کی سازش عالمی استعمارکے ایجنڈے کا حصہ ہے،جماعت اسلامی کے وفد سے گفتگو
پیر 29 دسمبر 2014 20:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے سانحہ پشاور کی آڑ میں مدارس پرچھاپوں اور علماء کی گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل مجرموں کو سزا دینے اور بے نقاب کرنے کی بجائے سارا نزلہ مدارس پر گرانا کہاں کی عقل مندی ہے ؟ دینی مدارس کے نظام او رنصاب کو ہدف تنقید بنا کر انہیں دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنے کی سازش عالمی استعمارکے ایجنڈے کا حصہ ہے، جماعت اسلامی کی جانب سے کانفرنس کا انعقا د مستحسن اقدام ہے۔
جمعرات کے روز جماعت اسلامی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بحراللہ خان کی سربراہی میں سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان سابق ایم پی اے کاشف اعظم اور امداد خان خلیل کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ان کی رہائش گاہ اکوڑہ خٹک میں ایک گھنٹہ تک تفصیلی ملاقات کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر جمعیت کے صوبائی امیر مولانا سید محمد یوسف شاہ بھی موجود تھے۔
وفد نے یکم جنوری کو جماعت اسلامی کے زیراہتمام نشتر ہال پشاور میں منعقدہ شہداء امن کانفرنس کا دعوت نامہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب کی طرف سے پہنچایا گیا۔ مولانا سمیع الحق نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کی اور کانفرنس کا انعقاد بروقت اور مستحسن اقدام قرار دیا، ملاقات میں سانحہ پشاور کی آڑ میں مدارس پرچھاپوں اور علماء کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہاکہ مدارس دینیہ نے ملک کی بقاء استحکام اور سلامتی کے لئے ہمیشہ مثبت رول ادا کیا ہے۔اصل مجرموں کو سزادینے اور بے نقاب کرنے کی بجائے سارا نزلہ مدارس پر گرانا عقل سے بالاتر ہے۔ سانحہ پشاور کی مذمت سب سے زیادہ مدارس نے کی ہے۔ حکومت اصل سازشی عناصر اورسانحہ کے مجرموں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں۔ ملاقات میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ دین دشمن قوتوں ،سیکولر سیاستدانوں اور نام نہاد دانشوروں نے اپنا تمام تر بے بنیاد الزامات کا رخ مدارس علماء اور طلباء کی طرف موڑنے کی کوشش کررہے ہیں جو حکومت کے خلاف ایک بہت بڑی سازش ہے۔ دینی مدارس کے نظام او رنصاب کو ہدف تنقید بنا کر انہیں دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنے کی سازش عالمی استعمارکے ایجنڈے کا حصہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.