انار کلی بازار کے چار منزلہ پلازے میں آتشزدگی کے نتیجے میں دم گھٹنے اور جھلسنے سے خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق ‘ وزیر اعظم کا اظہار افسوس،
رش اور تجاوزات کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو حادثے کی جگہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش رہیں، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی ، آگ مبینہ طور پر یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بیٹریاں پھٹنے سے پلازے میں بجلی کی وائرنگ نے بھی آگ پکڑ لی ، آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ ہر طرف دھواں پھیل گیا ،کسی کو باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا، ایمر جنسی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اندر پھنسے رہے
پیر 29 دسمبر 2014 21:31
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت کے مرکز میں واقع انار کلی بازار کے چار منزلہ پلازے میں آتشزدگی کے نتیجے میں دم گھٹنے اور جھلسنے سے خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ،ایمبولینسز اوردیگر امدادی اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم رش اور تجاوزات کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو حادثے کی جگہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش رہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیو انار کلی میں واقع چار منزلہ خالد پلازہ میں واقع ایک دکان میں مبینہ طور پر یوپی ایس میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ لگ گئی جسکے بعد اسکی بیٹریاں بھی دھماکے سے پھٹ گئیں جس سے پلازے میں پھیلی بجلی کی تاروں نے بھی آگ پکڑ لی ۔(جاری ہے)
آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ پلازے میں ہر طرف دھواں بھر گیا اور کسی کوبھی باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا ۔
آتشزدگی کی اطلاع پر انار کلی اور اردو بازار کے تاجروں کی ایک بڑی تعداد پلازے کے باہر پہنچ گئی جس سے رش ہو گیا جبکہ تجاوزات کی وجہ سے بھی ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ سمیت دیگر امدادی اداروں کی گاڑیوں کو مقررہ جگہ پر پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ پلازے میں کوئی ایمر جنسی راستہ نہیں بنایا گیا تھا جسکی وجہ سے لوگ باہر نہ نکل سکے ۔ امدادی اداروں کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد بیرونی اطراف لگے شیشے اور دیوار توڑ کر اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا ۔ اطلاع ملنے پر کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال‘ ڈی سی او کیپٹن (ر) محمد عثمان ‘ سی سی پی او کیپٹن (ر) محمد امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کی نگرانی کرتے رہے۔ ڈی سی او لاہور کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ ہو سکتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آتشزدگی کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے سوگواروں خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد کے مطابق اس واقعے کے بعد کل 13افراد کو لایا گیا جن میں سے 12 جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایک زخمی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کی ہلاکت بظاہر دم گھٹنے سے ہوئی تاہم انکے جسم بھی جھلسے بھی ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.