ایئر ایشیا طیارہ حادثہ،تباہی سے چند لمحے قبل پائلٹ کا نا قابل یقین اقدام

جمعہ 2 جنوری 2015 18:07

ایئر ایشیا طیارہ حادثہ،تباہی سے چند لمحے قبل پائلٹ کا نا قابل یقین ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 جنوری۔2015ء) ائیرایشیاءکی پرواز QZ8501 کے المناک حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ماہر پائلٹ نے انتہائی خراب موسمی حالات کے باوجود طیارے کو بغیر کسی بڑے نقصان کے سمندر کی سطح پر اتار لیا تھا لیکن بعد ازاں شدیدلہروں کی وجہ سے طیارہ تباہ ہوگیا اور 162 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن میگزین "Angkasa" کے سینئر ایڈیٹر ڈوڈی سودیبیو کاکہنا ہے کہ طیاروں میں ایمرجنسی لوکیٹر ٹرانسمیٹر (ELT) نظام نصب کیا جاتاہے جو طیارے کے کسی سطح سے شدت کے ساتھ ٹکرانے پر خود کار طریقے سے کام شروع کردیتا ہے لیکن پرواز QZ8501 میں یہ سسٹم آن نہیں ہوا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ طیارے کو کسی شدید جھٹکے کے بغیر سمندر کی سطح پر اتار لیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شواہد ظاہرکرتے ہیں کہ اگرچہ موسمی حالات بہت شدید تھے لیکن اس کے باوجود پائلٹ نے اعلیٰ ترین مہارت کا ثبوت دیا مگر بدقسمتی سے طاقتور لہروں نے طیارے کو تباہ کردیا۔ طیارے کا ملبہ اور لاشیں ابھی بھی سمندر سے نکالی جارہی ہیں اور بلیک باکس بھی تاحال ڈھونڈا نہیں جاسکا۔

متعلقہ عنوان :