سیشن کورٹ کے حکم پر جھڈو پولیس کا دو مختلف زمینداروں کی نجی جیل پر چھاپہ ، 47 کسان بازیاب

منگل 6 جنوری 2015 22:21

جھڈو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جنوری 2015ء) سیشن کورٹ کے حکم پر جھڈو پولیس کا دو مختلف زمینداروں کی نجی جیل پر چھاپہ ، 47 کسان بازیاب ،ایس ایچ او جھڈو شاہنواز خاصخیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ تارو بھیل نامی کسان نے سیشن کورٹ میر پور خاص میں درخواست جمع کروائی تھی کہ ہمارا زمیندار محمد علی لغاری ہم پر ظلم کرتا ہے اور ہمیں نجی جیل میں کئے ہوئے ہے ، جبکہ شیوجی کولھی نامی کسان نے درخواست دی تھی کہ ہمارا زمیندار حمزہ جونیجو ہم پر ظلم کرتا ہے اور ہمیں اجرت کے پیسے نہیں دیتا ، عدالتی حکم پر ہم نے یونین کونسل دلاور کے گاؤں نیاز کپری اور دیھ 113 میں چھاپہ مار کر حمزہ جونیجو کی مبینہ جیل سے 37 اور محمد علی لغاری کی مبینہ نجی جیل سے 9 کسان بازیاب کروائے جنہیں عدالت میں پیش کیا جہاں محترم جج نے تمام کسانوں کو مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دیتے ہوئے آزاد کردیا ، بازیاب ہونے والوں میں گیارہ مرد ، بارہ خواتین اور چوبیس بچے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :