پنجاب یونیورسٹی امتحانی شیڈول

پیر 12 جنوری 2015 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس سی میڈیل لیبارٹری ٹیکنالوجی (ایم ایل ٹی ) (چار سالہ پروگرام ) پارٹ ون اور ٹو سیکنڈ اینول 2013ء اور اینول 2014ء کے امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بی ایس سی میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی (ایم ایل ٹی ) (چار سالہ پروگرام ) پارٹ ون اور ٹو سیکنڈ اینول 2013ء اور اینول 2014ء کے لئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 23-01-2015اور 16-01-2015 اور ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ29-01-2015اور19-01-2015 ہے۔

جبکہ امتحانات بالترتیب 10-02-2015اور29-01-2015 سے شروع ہوں گے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :