کراچی، قائدآباد میں پولیس مقابلہ، تحریک طالبان پاکستان کے 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
منگل 13 جنوری 2015 20:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس مقابلے کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایس پی ملیر روٴف انوار نے بتایا کہ پولیس نے دہشت گردوں کی قائدآباد کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب گلشن بونیر میں موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن میں 500اہلکاروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا، جوابی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پولیس پر حملوں سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن حساس اداروں کی نشاندہی پر کیا گیا تھا۔ دہشت گرد ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔ پولیس جب آپریشن کے لیے علاقے میں پہنچی تو دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا جس سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن سے قبل پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا تھا۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سنٹرل جیل سرنگ کے واقعے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.