میٹر ک امتحانات سے نقل کے خاتمے کیلئے صوبائی ،ڈویژنل ،ضلعی سطح پر شکا یا ت سیل قا ئم کئے جا ئینگے،عبدالصبور کاکڑ،
مانیٹر یننگ نظام کو مزید مو ثر بنایا جائیگا، طلباء طالبات اپنی شکایات درج کروا سکیں گے جس پر بروقت کارروائی کی جائیگی،سیکرٹری ثانوی تعلیم
ہفتہ 17 جنوری 2015 18:47
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) سیکر ٹری ثا نو ی تعلیم عبد ا لصبور کا کڑ نے کہا ہے کہ آنے والے میٹر ک کے امتحانات سے نقل کا قلع قمع کر نے کیلئے صوبائی ،ڈویژنل اور ضلعی سطح پر شکا یا ت سیل قا ئم کئے جا ئیں گے جس میں طلبہ اور طالبات نقل کے بارے میں اپنی شکا یا ت درج کروا سکیں گے اور ان کی شکایات پر بروقت کارروائی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امتحانا ت میں اصلا حا ت متعارف کر نے کے سلسلے میں منعقدہ جا ئزہ اجلا س کی صدرات کر تے ہو ئے کیااجلاس میں چیر مین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری تعلیم پر وفیسر سعداللہ توخئی ،پی پی آئی یو کے چیف پلا ننگ آفیسر سید کمال الدین اور دوسر ے متعلقہ حکام نے بھی شر کت کی انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر دو شکایا ت سیل قائم کئے جائیں گے جن میں سے ایک بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ ثا نوی تعلیم میں قائم ہو گا اور دوسرا پی پی آئی یو واقع بلوچستان سول سیکرٹر یٹ میں قائم ہو گا ڈویژنل اور ضلعی سطح پر تشکیل پانے والے شکا یا ت سیل کی نگرانی متعلقہ ڈویژن کے کمشنر اور ضلع کے ڈپٹی کمشنر کر یں گے انہوں نے کہاکہ نگران عملہ کی کار کردگی جانچنے اور نقل پر قابو پانے کیلئے صو بے بھر میں جو ما نیٹر یننگ اور انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی جا ئیں گی ان میں ضلعی انتظامیہ سے بھی آفیسروں کو لیا جا ئے گا تاکہ مانیٹر یننگ کے نظام کو مزید مو ثر بنایا جائے انہوں نے کہاکہ امتحانات کے دوران دفعہ 144 ہمیشہ سے نفاذکیا جا رہا تھا لیکن اس پر مو ثر عمل درآمد نہ ہو نے کی وجہ سے نقل کے خلا ف تمام تر اقدامات نتیجہ خیز ثا بت نہیں ہو ئے لیکن اس باردفعہ 144پر سختی سے عمل درآمد ہوگا جس کے لئے چیف سیکر ٹری بلوچستان نے آز خود صوبے بھر کے لوکل انتظا میہ کو ہا ئی الرٹ کر دیا ہے خلاف ورزی کر نے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا اور کسی قسم کی رعایت نہیں بر تی جائے گی ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.