مہمند ایجنسی، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی،

پولیٹیکل انتظامیہ کا علاقے میں سرچ آپریشن، ایک شخص گرفتار

ہفتہ 17 جنوری 2015 19:27

مہمند ایجنسی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جنوری 2015ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالئی دانشکول میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، پولیٹیکل انتظامیہ کا علاقے میں سرچ آپریشن، ایک شخص گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ دانشکول میں ہفتے کے روز نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مٹہ مغل خیل سے آئے ہوئے مہمانوں پر فائرنگ کھول دی، جس سے ایک شخص عزیز ولد طماش سکنہ مٹہ مغل خیل موقعہ پر جاں بحق جبکہ اُن کا ساتھی ریاض ولد شہزاد گل شدید زخمی ہو گیا۔

پولیٹیکل تحصیلدار پنڈیالئی غنچہ گل کے مطابق مہمان دولت خان نامی شخص کے ہا آئے تھے۔ ہم نے اُن کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اورعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیاہے۔ مگر تا حال مزید کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اور نہ یہ معلوم ہو سکا کہ واقعہ دہشت گردی کا تھا یا سابقہ دشمنی کا شاخسانہ تھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :