فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ کا کھانے پینے کی اشیاء کے ملاوٹ مافیا کیخلاف اطلاع دھندہ کے لئے 10ہزارروپے کے انعام کا اعلان
جمعہ 23 جنوری 2015 23:34
فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء ) ضلعی انتظامیہ نے کھانے پینے کی اشیاء کے ملاوٹ مافیا کیخلاف اطلاع دھندہ کے لئے 10ہزارروپے کے انعام کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ محب وطن شہری اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف خفیہ اطلاعات فراہم کریں ان کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔شہری ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم کے فون نمبر041-9201491-92پر ملاوٹ مافیا کیخلاف معلومات فراہم کراسکتے ہیں۔
اس امر کااعلان ڈی سی اونورالامین مینگل نے ڈسٹرکٹ فوڈ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنرزمحکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں خواجہ شاہد رزاق سکا،وحید خالق رامے،محمود عالم جٹ،میاں آصف اسلم،سہیل نیازطور،رائے اعجاز حسین،غضنفر ناطق ودیگر نے شرکت کی۔(جاری ہے)
ڈی سی او نے کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے مکروہ دھندے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث مافیا کے قلع قمع کے لئے شہریوں کاتعاون ناگزیر ہے لہذا ملاوٹ شدہ کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والی فیکڑیوں وٹھکانوں کا سراغ لگانے میں مدد فراہم کی جائے ۔
انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کررکھا ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی 20چھاپہ مار ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جن میں زرعی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ وہ پیورفوڈ لائسنز کے اجراء کے وقت ہوٹلوں،بیکریوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کے دکانوں کے مالکان کو پابند بنائیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز کے نمبرز نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ ملاوٹ کی کسی شکایت کی صورت میں شہری فوری اطلاع کرسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.