تجارتی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عالمی طاقتیں بلوچستان میں سرگرم ہیں، بھارت کشمیر کا بدلہ بلوچستان میں لے رہا ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا،
طالبان، داعش اور القاعدہ مسلمانوں سے لڑ رہی ہیں ،ان نام نہاد جہادیوں کی بندوقوں کا رخ اسرائیل کی طرف کیوں نہیں ہے‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل
ہفتہ 24 جنوری 2015 18:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کا بدلہ بلوچستان میں لے رہا ہے،تجارتی وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عالمی طاقتیں بلوچستان میں سرگرم ہیں،بلوچستان اور کراچی میں بد امنی عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے،طالبان، داعش اور القاعدہ مسلمانوں سے لڑ رہی ہیں ،ان نام نہاد جہادیوں کی بندوقوں کا رخ اسرائیل کی طرف کیوں نہیں ہے۔
میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ملک کو ہر روز نئے بحرانوں کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
ایکشن پلان کی راہ میں حائل سپیڈ بریکرختم کئے جائیں ۔دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث کئی دہشتگردوں کا تعلق مدارس سے ثابت ہو چکا ہے ایسے مدارس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔دہشتگردوں کے حامی بے نقاب ہو چکے ہیں لیکن حکومت دہشتگردوں کے حامیوں پر ہاتھ ڈالنے سے گھبرا رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں ۔نا اہل حکمرنوں کی وجہ سے پٹرول بحران پیدا ہوا ۔حکمرانوں کی بز دلی کی وجہ سے قومی ایکشن پلان ناکام ہوا تو بد قسمتی ہو گی ۔حکمران مصلحتیں چھوڑ کر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کریں ۔او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔اسلامی اقوام متحدہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.