آئندہ دہشت گردی کی صورت میں بجلی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا، متبادل انتظامات کئے جائیں گے،عابد شیر علی ، دہشت گرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے عزائم ہر صورت ناکام بنا دیئے جائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر آئندہ دو یوم میں بلوچستان کا دورہ کر ونگا اور وہاں کے وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام سے مل کر امن و عامہ کی صورت کو بہتر بنانے کیلئے تمام انتظامات کئے جائیں گے، خصوصی گفتگو
اتوار 25 جنوری 2015 21:26
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آئندہ دہشت گردی کی صورت میں بجلی کا بحران پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس سلسلہ میں متبادل انتظامات کئے جائیں گے ، دہشت گرد ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے عزائم ہر صورت انشاء اللہ ناکام بنا دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر آئندہ دو یوم میں وہ بلوچستان کا دورہ کریں گے اور وہاں کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک اور دیگر حکام سے مل کر امن و عامہ کی صورت کو بہتر بنانے کیلئے تمام انتظامات کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات دہشت گردی کا جو واقعہ پیش آیا اسکی وجہ سے پنجاب اور سندھ کے علاوہ دیگر مقامات پر جو عوام کو مشکلات اٹھانی پڑیں اس کیلئے حکومت اور وزارت پانی و بجلی معذرت خواہ ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.