لاہور ہائیکورٹ ،مختلف مقدمات میں3ملزمان کو13بار سزائے موت ،36لاکھ جرمانہ
جمعرات 29 جنوری 2015 15:53
لاہور /ملتان ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر3 ملزمان کو 13 بار سزائے موت، 10سال قید بامشقت اور36 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن کے ترجمان کے مطابق لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے12اگست 2007کو لودھراں کی تحصیل دنیا پور میں 4پولیس اہلکاروں کو قتل اور 1کو زخمی کرنے والے ملزم محمد شفیع کی اپیل خارج کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ملتانIکی سزا برقرار رکھی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت ملتان I کے جج محمد تنویر اکبر نے 22ستمبر 2012کو فیصلہ سناتے ہوئے سب انسپکٹرامیر حمزہ، کانسٹیبلز دوست محمد، ضیاء اللہ اور محمد ابراہیم کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے محمد شفیع کو دفعہ 302،7ATAاور 324کے تحت 5بار سزائے موت، 10سال قید بامشقت اور 20لاکھ50ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔(جاری ہے)
ملزم نے سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کی جوخارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی گئی ہے۔
جسٹس قاضی محمد امین اور جسٹس چوہدری مشتاق پر مشتمل اسی ڈویژنل بینچ نے ایک دوسرے مقدمے میں 4نومبر2005کو بروز عید جھگڑے کی بناء پر 4بھائیوں اللہ دتہ، مظہر، ظفراوراظہر کو قتل کرنے والے ملزم محمد شریف کی اپیل خارج کرتے ہوئے ملتان انسداد دہشت گردی عدالت IIکی سزا برقرار رکھی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت ملتانII نے 30مئی 2007ء کو فیصلہ سناتے ہوئے چار بھائیوں کے قاتل محمد شریف کو دفعہ 302اور 7ATAکے تحت5بار سزائے موت اور 8لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے اسی بینچ نے ایک اور مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے 4سالہ معصوم بچے طلحہ کو بوہڑ گیٹ ملتان سے اغواء کر کے قتل کرنے والے ملزم تصدق حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی ہے۔ قبل ازیں ملزم تصدق حسین کو ATA ملتان II کے جج امیر محمد خان نے 15مئی 2009کو دفعہ302اور 7ATA کے تحت3بار سزائے موت اور 8لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ تینوں مقدمات میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالودود اور ملک ریاض نے ریاست کی نمائندگی کرتے ہوئے ملزمان کو سزا دلوائی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.