آئی جی جیل خانہ جات کی یقین دہانی،سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کو کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دینے سے متعلق درخواست نمٹادی
جمعہ 30 جنوری 2015 16:31
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کی یقین دہانی کے بعد دہشت گردوں کو کراچی سینٹرل جیل میں پھانسی دینے سے متعلق درخواست نمٹادی ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس صادق حسین بھٹی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔سماعت کے دوران آئی جی جیل خانہ اور دیگر جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث دہشت گردی کے دونوں مجرموں کو سکھر جیل سے کراچی جیل منتقل نہیں کیا جاسکا ۔
ملک میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے اس لیے وین پر مجرموں کو کراچی منتقل کرنے کا رسک نہیں لے سکتے ۔حکومت سے مجرموں کو سکھر سے کراچی منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جیسے ہی ہیلی کاپٹر میسر ہوگا پھانسی دینے سے قبل مجرموں کو کراچی منتقل کردیا جائے گا ۔(جاری ہے)
درخواست گذارکالعدم تنظیم کے دہشت گرد عطاء اللہ اور محمد اعظم کے اہل خانہ کے وکیل مشتاق نے موقف اختیار کیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے مجرموں کو پھانسی دینے سے قبل سکھر سے کراچی منتقل کرنے کا حکم دیا تھا ۔
عدالتی احکامات کے باوجود مجرموں کو کراچی منتقل نہیں کیا گیا ۔جب تک ان کو کراچی منتقل نہیں کیا جاتا اس وقت تک پھانسی پر عملدرآمد سے روکا جائے ۔وکیل کا کہنا تھاکہ اگر مجرموں کو سکھر میں پھانسی دی جاتی ہے تو لاشوں کو کراچی منتقل کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی ۔آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے بتایا کہ پھانسی دیئے جانے کے بعد لاشیں منتقل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔اگر مجرموں کو اہل خانہ سکھر جا کر ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ان کو سرکاری خرچ پر سکھر بھجوایا جاسکتا ہے ۔دوران سماعت جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال انتہائی خراب ہے عدالت بھی مجرموں کو سکھر میں پھانسی دینا تجویز کرے گی ۔آئی جی جیل خانہ جات کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی ۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.