بیرونی قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کیلئے سرگرم ہوچکی ہیں‘ جماعت اسلامی پنجاب
ہفتہ 31 جنوری 2015 15:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی و امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیدوسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے شکارپور میں دہشتگردی کے واقعے میں58افراد کے جاں بحق ہونے پر شدید غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
استعماری قوتیں ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کے لئے سرگرم ہوچکی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت دانشمندانہ فیصلے کریں۔وطن عزیز میں اس وقت آگ وخون کاکھیل جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بھی مشرف اور پیپلز پارٹی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔بیرونی قوتیں پاکستان کاامن تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان کے سیکرٹری دفاع جنرل(ر)عالم خٹک کے ملک میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے انکشاف اور امریکہ کو ٹھوس ثبوت دینے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان دشمن طاقتیں یہاں کسی بھی صورت امن قائم ہوتے دیکھنانہیں چاہتیں۔
دہشت گردی کے عفریت نے قوم کو شدید اذیت میں مبتلاء کررکھاہے۔انہوں نے کہاکہ شکار پوردھماکے میں ملوث افرادکوجلد ازجلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔نائن الیون سے شروع کی جانے والی نام نہادجنگ پاکستان کے گلی محلوں تک پہنچ چکی ہے۔ملک میں امن وامان کے لئے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے وژن کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ قوم یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ حکومت پاکستان نے سنگین جرائم میں ملوث افراد کی پھانسیاں کیوں روک دی ہیں؟پوراملک اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ملکی عزت،وقار،بقاء اور سلامتی داؤپر لگ چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.