ترکمانستان کے سفیر کا اسلامی یونیورسٹی ،کادورہ،ریکٹرجامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی، صدر جامعہ ڈاکٹر الدراویش سے ملاقات،

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور ترکمانستان کی بین الاقوامی یونیورسٹی برائے ہیومن ڈویلپمنٹ کے درمیان باہمی تعاون کے امورزیر غور آئے

جمعہ 6 فروری 2015 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) پاکستان میں ترکمانستان کے سفیرعتاجان نوامو نے گزشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلاماآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور جامعہ کے صدر ڈاکٹراحمدیوسف الدراویش سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیمی تعاون اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور جس میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور ترکمانستان کی بین الاقوامی یونیورسٹی برائے ہیومن ڈیویلپمنٹ کے درمیان باہمی تعاون کے امورزیر غور آئے۔

اس موقع پر عتاجان نے ترکمانستان کی مستقل غیر جانبدار پالیسی کے بیسیویں یوم تاسیس کے موقع پر 15 مارچ میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے بارے آگاہ کیا، اور خواہش کی اسلامی یونیورسٹی بھی اس میں معاون کی حثیت سے شرکت کرے۔

(جاری ہے)

کانفرنس ترکمانستان سفارتخانے اور سوسائٹی آف سویلائزیشن پاکستان کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ترکمان غیر جانبدار پالیسی کا اعلان ترکمانستان کے صدر نے 1995 میں اسلام آبادمیں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پرکیا تھا جس کی پاکستان نے توثیق کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس دونوں ممالک کی بین الاقوامی یونیورسٹیز کو تعلیمی میدان قریب لانے میں معاون ثابت ہو گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر معصوم نے ترکمانستان کے سفیر کو یونیورسٹی کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ریکٹر جامعہ کا کہناتھا کہ دونوں جامعات کے درمیان ماہرین تعلیم اور طلبہ کے تبادلے ایک قابل تحسین قدم ہو گا. ڈاکٹر الدراویش نے اپنے کلمات میں یقین دہانی کرائی کہ اسلامی یونیورسٹی کانفرنس میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کی کانفرنسز سے مسلمان ممالک میں اتحاد اور اتفاق کی فضا قائم کرنے میں اہم پیش رفت ہوتی ہے۔ میٹنگ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی قریشی، صدر، سوسائٹی آف سویلائزیشن پاکستان ، محمد اشرف انصاری، ممبر ایگزیکٹو کونسل، اور یونیورسٹی کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :