جامعہ کراچی، ایریا اسٹڈی سینٹر فاریورپ کے زیر اہتمام لیکچر (آج) ہوگا

منگل 10 فروری 2015 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) جامعہ کراچی کے ایرایااسٹڈی سینٹر فاریورپ کے زیر اہتمام ایک لیکچر بعنوان: ”یورپی یونین کے لئے کامیابیاں اور چیلنجز“ "Achievements and Challenges for the European Union" آج بروز بدھ 11 فروری 2015 ء کو دوپہر 2:00 بجے سینٹر ہذا کی لائبریری میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں خطبہ استقبالیہ پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ شجاعت ڈائریکٹر سینٹر ہذا، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر خصوصی خطاب کرینگے۔جبکہ مہمان معزز عزت مآب سفیر یورپی یونین (Mr. Lars-Gunnar Wigemark, EU Ambassador and Head of the Delegation of the European Union to Pakistan) کلیدی خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :