وزیراعلیٰ سے میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنہ کے وفد کی ملاقات،چنیوٹ رجوعہ معدنی وسائل کے منصوبے کے کام پراظہار اطمینان
چنیوٹ رجوعہ معدنی وسائل کے منصوبے میں اہم پیش رفت، اعلی معیار کے لوہے کی تصدیق، چنیوٹ ۔رجوعہ میں معدنی وسائل کی تلاش کا منصوبہ نہایت اہم ہے،زمین میں چھپے خزانے پاکستان کیلئے تیل اورگیس سے کم نہیں:شہبازشریف پاکستان معدنی دولت سے مالامال ہے، معدنی وسائل کی تلاش کامنصوبہ قومی معیشت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دور آمریت میں پنجاب کے حکمرانوں نے منصوبے کے ساتھ گھناوٴنا کھیل کھیلا ،معدنی وسائل سے استفادہ کیلئے کوئی سنجیدہ کاوش نہ کی، قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر قومی معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے ،وزیراعلیٰ شہبازشریف کی چینی کمپنی کے وفد سے گفتگو
منگل 10 فروری 2015 23:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں چنیوٹ ۔رجوعہ میں معدنی وسائل کے منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنہ(MCC) کے وفدنے ملاقات کی،جس میں چنیوٹ۔رجوعہ میں معدنی وسائل کی تلاش و تصدیق کے منصوبے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چنیوٹ ۔
رجوعہ میں معدنی وسائل کے منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ۔ رجوعہ میں معدنی وسائل کی تلاش کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوریہ منصوبہ پاکستان خصوصاً پنجاب کی معیشت کیلئے ایک انقلابی حیثیت رکھتا ہے جس کی تکمیل سے قومی معیشت کو استحکام ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے جنہیں بروئے کار لاکر نا صرف قومی معیشت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے بلکہ ترقی وخوشحالی کی منزل بھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.