وزیر اعظم محمد نواز شریف کا چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ میں خام لوہے اور تانبے کے ذخائر کی جگہ کا دورہ ،منصوبہ بارے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی ،
پاکستان معدنی ترقی کے دور میں داخل ہوچکا ہے ، انشاء اللہ چند سالوں میں اس کا شمار دنیا کے معدنی ترقی برآمد کرنے والے اہم ملکوں میں ہوجائے گا۔شہباز شریف پاکستان میں حالیہ خام لوہے اور تانبے کے جو ذخائر تلاش کئے گئے اسے دنیا کی اعلی ترین لیبارٹری میں ٹیسٹ کرایا گیا، اس کی اعلی کوالٹی کو 65 فیصد قرار دیا گیا ہے۔ یہ ایک خوش آئند بات ہے، خصوصی بریفنگ میں گفتگو
بدھ 11 فروری 2015 23:22
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ میں خام لوہے اور تانبے کے ذخائر کی جگہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،وزیر تجارت خرم دستگیر ، ممبرا ن اسمبلی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چین‘ پاکستان کے مشترکہ منصوبے کے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس علاقے میں خام لوہے اور تانبے کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں اور یہ منصوبہ نومبر 2014ء میں شروع کیا گیا تھا چنانچہ کھدائی کے دوران جو ذخائر دریافت ہوئے ہیں ان ذخائر کو باقاعدہ طور پر پاکستانی اور چینی سائنسدانوں کیساتھ ساتھ انجینئرز نے دنیاکی بہترین لیبارٹری میں ٹیسٹ کیلئے بھجوایا گیا ہے جس کے نتائج اعلی کوالٹی کے معیار کے مطابق برآمد ہوئے ہیں چنانچہ آب چین اور پاکستان مل کر اس منصوبے کو جلداز جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے جبکہ اس منصوبے کی بدولت روزگار کے مواقع میں نہ صرف خاطرخواہ اضافہ ہوگا بلکہ معیشت میں بھی بہتری آئے گی اور اردگرد کے علاقوں میں نہ صرف نئی صنعتیں لگیں گی بلکہ برآمد ہونے والے خام لوہے اور تانبے کو مختلف دھاتوں میں ڈھال کر دیگر ممالک میں بھی فروخت کیا جائے گا جس سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.