پیپلز پارٹی اور ن لیگ مک مکا کی سیاست کررہی ہیں،عمران خان،
نواز شریف اور آصف علی زرداری نے غیر قانونی دولت کو بچانے کا سمجھوتہ کرلیا ہے،، اسحاق ڈار نے چالیس کروڑ ڈالر دوبئی میں منتقل کردیئے ، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی بیرون ملک سرمایہ کاری شرمناک فعل ہے جو ملک کے مستقبل کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ٹیلی فونک گفتگو
جمعرات 19 فروری 2015 22:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے غیر قانونی دولت کو بچانے کا سمجھوتہ کرلیا ہے اور دونوں پارٹیاں مک مکا کی سیاست کررہی ہیں ، اسحاق ڈار نے چالیس کروڑ ڈالر دوبئی میں منتقل کردیئے ہیں، نواز شریف اور آصف علی زرداری کی بیرون ملک سرمایہ کاری شرمناک فعل ہے جو ملک کے مستقبل کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔
جمعرات کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آن لائن سے ٹیلی فونک گفتگو میں ٹیکسوں کی عدم ادائیگی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امیر آدمی براہ راست ٹیکس سے بچ کر سرمایہ باہر بھیج رہا ہے جبکہ عام آدمی بلاواسطہ ٹیکس میں پس رہا ہے جبکہ باہر منتقل ہونے والی رقم زیادہ تر غیر قانونی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دوبئی میں پاکستانیوں نے چار سو تیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔
تحریک انصاف ملک سے لوٹی ہوئی تمام رقم واپس لائے گی ۔ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے آپس میں مک مکا کررکھا ہے ۔ حکمران انتخابی مہم میں کئے گئے وعدے بھول گئے ہیں حالانکہ نواز شریف نے باہر ملک سے پاکستان میں دولت واپس لانے کا وعدہ کیا تھا حکمران بیرون ملک میں سرمایہ کاری کرکے امیر ترین ہوتے جارہے ہیں جبکہ غریب، غریب سے غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ حالانکہ عوام سیاستدانوں کو بیرون ملک اثاثوں کو ڈکلیئر کرنا چاہیے لیکن مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے غیر قانونی دولت بچانے کا تہیہ کیا ہوا ہے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس سے بچنے کیلئے چالیس کروڑ ڈ الر دوبئی میں منتقل کردیئے ہیں نواز شریف اور زرداری کے بیرون ملک اثاثے رکھنا شرمناک فعل ہے جو ملک کے مستقبل کیلئے بہت بڑا لحمہ فکریہ ہےمزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.