مسافربسوں اورنجی گاڑیوں میں لگے ہوئے گیس سلنڈر چلتے پھرتے بم ہیں جو انسانوں کوموت کی نیندسلا رہے ہیں،الطاف حسین،
عوام خدارا اپنی گاڑیوں اورہرقسم کی ٹرانسپورٹ میں سے گیس سلنڈر فی الفورنکلواکر انہیں پیٹرول اور ڈیزل پر منتقل کردیں
پیر 23 فروری 2015 22:41
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام پاکستانیوں کومخاطب کرتے ہوئے ان سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ خدارا وہ اپنی اپنی کاروں،جیپوں، بسوں، ویگنوں،کوچزاورہرقسم کی ٹرانسپورٹ میں سے گیس کے سلنڈر فی الفورنکلواکر انہیں واپس پیٹرول اور ڈیزل پر منتقل کردیں۔ پیرکوایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورارکان پارلیمنٹ سے گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ مسافربسوں اورنجی گاڑیوں میں لگے ہوئے سی این جی اورایل پی جی کٹ کے یہ گیس سلنڈر چلتے پھرتے بم ہیں جونہ صرف انسانوں کوموت کی نیندسلادیتے ہیں بلکہ ان کی لاشوں کوناقابل شناخت بھی بنادیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملوں اوربم دھماکوں کانشانہ بناہواہے دوسری طرف ان گیس سلنڈروں کی شکل میں عوام نے خودچلتے پھرتے بموں کوا پنی گاڑیوں میں فٹ کرلیاہے ان ناقص گیس سلنڈروں کے پھٹ جانے کی صورت میں گاڑی والے نہ صرف خود جاں بحق ہوتے ہیں بلکہ درجنوں مسافروں کو بھی موت کی نیندسلادیتے ہیں۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ان چلتے پھرتے بموں سے بچنے کاطریقہ یہی ہے کہ انہیں گاڑیوں سے فی الفورنکلواکرگاڑیوں کو واپس پیٹرول یاڈیزل پرمنتقل کردیا جائے ۔
انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ ایسی بسوں، ویگنوں،کوچزاوریگرگاڑیوں میں سفرکرنے سے بھی گریزکریں جوگیس سلنڈروں پر چلائی جاتی ہیں۔ الطاف حسین نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کے سربراہوں سے اپیل کی کہ گیس سلنڈروں سے ہونے والے دھماکوں سے بچاوٴکیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،کچھ دنوں کانوٹس دیکر گیس سلنڈروں پرچلنے والی گاڑیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کااعلان کیاجائے تاکہ ان چلتے پھرتے بموں کے دھماکوں سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں سے بچاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ اگروفاقی وصوبائی حکومتوں نے اس سلسلے میں کوئی آرڈی ننس یا قانون تشکیل نہیں دیتی توگیس سلنڈروں سے معصوم شہریوں کی ہونے والی ہلاکتوں میں وہ بھی برابرکی ذمہ دار قرارپائے گی۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی ، تمام تنظیمی شعبہ جات اورارکان پارلیمنٹ پر ذوردیاکہ وہ گیس سلنڈروں سے ہونے والی تباہی اوراس سے پہنچنے والے نقصانات سے بچنے کیلئے عوام میں ہرسطح پر آگاہی کے لئے مہم چلائی جائے اور اس معاملے کوپارلیمنٹ سمیت ہرسطح پراٹھایاجائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.