سینیٹ الیکشن نے جعلی جمہوریت کو ایکسپوز کردیا ہے،نابینا افراد کے ساتھ پنجاب حکومت کارویہ شرمناک ہے،صاحبزادہ محمد حامد رضا
منگل 3 مارچ 2015 20:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ تمام کالعدم تنظیمیں نام بدل کر سرگرم عمل ہیں۔حکومت نے نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔جمہوریت کے نام پر تاجر اور لٹیرے اقتدار میں آگئے ہیں ۔ملک میں جمہوریت نہیں مافیا راج ہے۔سینیٹ کے انتخابات کے نام پر مویشی منڈی لگی ہو ئی ہے۔
سینیٹ الیکشن نے جعلی جمہوریت کو ایکسپوز کردیا ہے۔نابینا افراد کے ساتھ پنجاب حکومت کارویہ شرمناک ہے۔شریف برادران نے اقتدار کو خاندانی تجارت کے فروغ کا ذریعہ بنالیا ہے۔حکمرانوں نے ملک کو غیر ملکی قرضوں کے عوض گروی رکھا دیا ہے۔جمہوری نظام کی تکمیل کیلئے بلدیاتی الیکشن نا گزیر ہے۔(جاری ہے)
جمہوری حکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مذاق بن کر رہ گیا ہے۔
موجودہ نظام کینسر زدہ ہے۔ن لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے۔حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے سو کروڑ بچے جبری مشقت پر مجبور ہیں۔338پاکستانیوں کے100 بلین ڈالرکے بیرونی اکاونٹس کی چھان بین ہونی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے سہ ہاہی تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران حکومتی طاقت کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں۔موجودہ جمہوری حکومت آمرانہ رویوں میں آمروں سے بھی آگے ہے۔بڑی پارٹیوں کے سربراہ ملک چراگاہ ،پارٹیوں کو ذاتی جاگیر ،ممبران اسمبلی کو غلام اور کارکنوں کو مضارع سمجھتے ہیں۔پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شخصی آمریت مسلط ہے۔ہارس ٹریڈنگ شروع کرنے والے آج اسے ختم کرنے کے جھوٹے دعوی کررہے ہیں۔حکمران زیادہ سے زیادہ دولت سمیٹ کر اسے بیرون ملک منتقل کرنے کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔حکمرانوں کی جیبیں بھرتی جارہی ہیں اور قومی خزانہ خالی ہوتا جارہا ہے۔قوم حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے۔حکومت کو من مانی کرنے کا موقع دینا اپوزیشن نے اپنا جزو ایمان بنا لیا ہےمزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.