پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کررہی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید اویس مظفر کا سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورو لوجی ٹرانسپلائٹیشن (ایس آئی یو)کے دورے کے موقع پر گفتگو
منگل 3 مارچ 2015 23:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید اویس مظفر نے منگل کو سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر انہوں نے معروف سماجی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ سید اویس مظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالستار ایدھی اور پروفیسر ادیب رضوی کی پاکستان کی سماجی شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں۔
پوری قوم ان کی خدمات کی قدر کرتی ہے۔ سماجی صوبے میں ان کی خدمات کو تاحیات یاد رکھا جائے گا۔ بعد ازاں سید اویس مظفر نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا دورہ کیا۔ سید اویس مظفر نے آرٹس کونسل میں جاری فیسٹیول آئی ایم کراچی کی تقریب میں حصہ لیا۔(جاری ہے)
انہوں نے طلباء وطالبات سے ملاقات کی۔ اویس مظفر نے طلباء وطالبات کی جانب سے کی جانے والی تقاریر پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مبارکباد دی۔
اس موقع پر اویس مظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد سے شہر کے قیام امن میں بہت معاونت ملے گی۔ ثقافتی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کی علامت ہوتی ہیں۔ انہوں نے آرٹس کونسل میں جاری ثقافتی سرگرمیوں کو سراہا اور اس موقع پر آرٹس کونسل کے جنرل سیکریٹری احمد شاہ کی تعریف کی اور کہا کہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں احمد شاہ انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے آرٹس کونسل کی ترقی کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.