الطاف حسین نے کبھی بھی سندھ کے وحدت پر وارکرنے کی کوشش نہیں کی ہے، غلام عباس باجکانی

بدھ 4 مارچ 2015 16:32

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) قائد تحریک الطاف حسین نے کبھی بھی سندھ کے وحدت پر وارکرنے کی کوشش نہیں کی ہے وہ اپنی دھرتی کو ماں اورشاہ لطیف کے پیروکارہیں ایم کیوایم کے خلاف بات کرنے والوں کی حیثیت نہیں، یونٹ انچارج ہیبت غلام عباس باجکانی نے ان خیالات کااظہار یونٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاانہوں نے مزید کہاکے ایم کیوایم کے قائد کا فلسفہ عوامی خدمت ہے ایم کیوایم کارکنان قائد پر حرف آنے پر اپنی جانیں قربان کرسکتے ہیں کارکنان کی قائد سے محبت والہانہ ہے ۔