اسلام آباد : نماز اور اذان کے لیے ایک وقت مقرر کرنے کا فیصلہ، کاروبار اور دکانیں بند کی جائیں گی
بدھ 4 مارچ 2015 17:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) سعودی عرب کی طرز پر پاکستان میں بھی نظام صلوٰة نافذ کرنے کا فیصلہ، پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت میں اذان اور نماز کیلئے ایک وقت کا تعین کرنے کیلئے 10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت علماء کا اجلاس ہوا۔
(جاری ہے)
اجلاس میں سعودی عرب کی طرف پر پاکستان میں نظام صلوٰة کا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں وفاقی دارالحکومت میں نظام صلوٰة نافذ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر سردار یوسف نے علماء کی 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی تو وفاقی دارالحکومت میں اذان اور نماز کا ایک وقت تعین کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمازوں کے اوقات میں کاروباری مراکز بند رہیں گے اور سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں وضو اور نماز کیلئے سہولیات ضروری ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.