پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے آج اسی کا حصہ بننے جا رہے ہیں، کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا ، پی ٹی آئی مکمل بے نقاب ہوچکی ، پنجاب سے تمام گیارہ نشستیں جیتیں گے،پیسوں کی سیاست جس نے کی ، جلد دودھ کا دودھ اور پانی ہو جائے گا
مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہبازشریف کی سینٹ انتخابات کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 5 مارچ 2015 12:01
لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے آج اسی کا حصہ بننے جا رہے ہیں، کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا ، پی ٹی آئی مکمل بے نقاب ہوچکی ، پنجاب سے تمام گیارہ نشستیں جیتیں گے ۔
(جاری ہے)
سینٹ انتخابات کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف والے مکمل بے نقاب ہو چکے ہیں ، پی ٹی آئی کا خیبر پختون خواہ میں ایک اور معیار ہے پنجاب میں دوسرا ہے ، عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر جس پارلیمنٹ کو گالیاں نکالتے تھے آج اسی پارلیمنٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں ، مسلم لیگ نواز نے کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا ، آج سیاست پر داغ نہیں لگنا چاہیئے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن کو ان کا اعتماد مبارک ہو ، تاہم انشا اللہ مسلم لیگ نواز پنجاب سے گیارہ کی گیارہ سیٹیں جیتے گی ، پیسوں کی سیاست جس نے کی ہے جلد دودھ کا دودھ اور پانی ہو جائے گا ، سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی گنجائش نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.