3 تاجروں کو قتل کر کے فرار ہونیوالا سکیورٹی گارڈ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک،
سکیورٹی گارڈ دیگر تاجروں سے بدلہ لینے کیلئے دوبارہ شورومز پر آیا‘ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی
جمعرات 12 مارچ 2015 23:08
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) صوبائی دارالحکومت میں فیصل ٹاؤن کے میں بدھ کے روز 3 تاجروں کو قتل کر کے فرار ہونے والا سکیورٹی گارڈ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈ کی نعش کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نوکری سے نکالے جانے والے سکیورٹی گارڈ غلام عباس شاہ نے پیسوں کے لین دین پر طیش میں آ کر تین تاجروں ملک شفقت ظہیر، 28 سالہ عدیل شیخ اور 40 سالہ وحید اعوان کو پمپ ایکشن کے فائر کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
سکیورٹی گارڈ امامیہ کالونی کا رہائشی تھا‘ وہ موقع واردات سے فرار ہونے کے بعد اپنی بیوی بچوں کو بھی لے کر روپوش ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سکیورٹی گارڈ دیگر تاجروں سے بدلہ لینے کیلئے دوبارہ شورومز پر آیا۔ پولیس کو دیکھ کر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے سکیورٹی گارڈ کی نعش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.