کراچی میں خون ریزی کا سلسلہ جاری‘ رینجرز کی تازہ کارروائی میں 3 گینگسٹرز مارے گئے
ہفتہ 14 مارچ 2015 11:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) کراچی میں خون ریزی کا سلسلہ جاری‘ رینجرز کی تازہ کارروائی میں 3 گینگسٹرز مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے مقابلے کے بعد گینگ وار کے تین اہم کارندوں کو مار گرایا ہلاک ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
(جاری ہے)
کراچی کے علاقے لیاری ریکسر لائن میں رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران لیاری گینگ کے ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کر دی رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ملزمان کی شناخت اظہر عرف بڈھا، وسیم اور حسام کے نام سے کی گئی۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کاس تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔ ملزمان اغوا برائے تاوان، قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.