پورٹ قاسم اتھارٹی میں فوری طور پر ریفرنڈم کروایا جائے،پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل
جمعہ 20 مارچ 2015 21:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی میں فوری طور پر ریفرنڈم کروایا جائے۔ ریفرنڈم کی تاریخ کے اعلان کے بعد روکنا اتھارٹی کے مزدوروں کے ساتھ زیادتی ہے وہ آج یہاں پورٹ محمد بن قاسم اتھارٹی پیپلز لیبر یونین کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے یونین کے صدر نور محمد جلبانی کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ پورٹ محمد بن قاسم اتھارٹی ایک اہم قومی ادارہ ہے جو ملکی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے یہاں کافی عرصے سے ریفرنڈم کے انعقاد کو روکا جارہا ہے تاکہ محنت کشوں کے حقوق کو غضب کیا جاسکے یہ مزدوروں کا قانونی حق ہے کہ وہ اپنی اجتماعی سودا کار ایجنٹ یونین کو منتخب کریں تاکہ ان کے حقوق مل سکیں انہوں نے یونین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے، پورٹ قاسم کی نجکاری کے منصوبے کی بھی سخت مذمت کی اور کہا کہ موجودہ حکومت پورٹ قاسم جیسے حساس قومی ادارے کو اپنے من پسند سرمایہ داروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.