پاکستان بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ میں شریک نہیں ہونا چاہتا ،صدر ممنون حسین،
بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں ،امید ہے پاک بھارت سیکریٹریز سطح کے مذاکرات کامیاب ہوں گے ،اچھے اور برے طالبان کی تمیز کئے بغیر کارروائی جاری ہے ، وفد سے گفتگو
جمعہ 20 مارچ 2015 22:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ میں شریک نہیں ہونا چاہتا، بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں امید ہے پاک بھارت سیکریٹریز سطح کے مذاکرات کامیاب ہوں گے اچھے اور برے طالبان کی تمیز کئے بغیر کارروائی جاری ہے وہ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایسٹ ویسٹ انسٹیٹیوٹ کے وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے صدر ممنون حسین سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے کے حالات کی وجہ سے بہت بری طرح متاثر ہوا ہے، بعض لوگوں نے قبائلی علاقوں اور ملک کے دیگر حصوں میں جا کر لوگوں کو گمراہ کیا۔ پولیو کے علاوہ داخلی انتشار نے بھی پاکستان کو متاثر کیا۔(جاری ہے)
ان حالات میں پاکستان ہمدردانہ طرز عمل کا مستحق ہے لیکن عالمی برادری اس حوالے سے اتنا ہمدردانہ رویہ نہیں رکھتی جتنا اسے رکھنا چاہئے۔
صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ ایک تھنک ٹینک کی طرح کام کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ اچھے برے طالبان کی تمیز کے بغیر کارروائی جاری ہے۔ وفد میں شامل بھارتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ہمسایوں سمیت تمام ملکوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیکریٹریز سطح کے مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے بھارتی حکومت کو نیک خواہشات کا پیغام بھی بھجوایا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.