صدر مملکت کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا نے یوم پاکستان پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی دو شخصیات کو ستارہ امتیاز ، تین کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی ، 9 کو تمغہ امتیاز سے نوازا،سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید 142شہداء کو تمغہ شجاعت ( بعد از شہادت ) دیاگیا
پیر 23 مارچ 2015 23:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2015ء) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے یوم پاکستان 23مارچ کو گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی دو شخصیات کو ستارہ امتیاز ، تین کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور نو کو تمغہ امتیاز عطا کیا ، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے 142شہداء کو تمغہ شجاعت ( بعد از شہادت ) دیا۔
تقریب میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ ، سیاسی و سماجی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور اعزازات پانے والی شخصیات کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔اس موقع پر ریاض خان محسود کو خدمات عامہ اور ولسن وزیر کو سماجی خدمات کے شعبوں میں ان کی گرانقدر خدمات کے صلے میں ستارہ امتیاز عطا کیا گیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد مفتی نے شعبہ انجنئیرنگ میں تعلیمی اعزازات اور تحقیقی کامیابیوں ، جہان سلطانہ نے شعبہ فن ( پشتو ڈرامہ ) اور سلطان محمد سکون نے شعبہ ادب ( شاعری ) میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی حاصل کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.