پا کستان اپنی سرحدوں کو پر امن بنانے کی کوششیں کر رہا ہے، دوست ممالک کو امن کے لئے ساتھ دینا چاہیے ، سیکرٹری دفاع
افغانستان میں استحکام اور امن عمل میں سہولت کے لئے افغان حکومت کی مدد کے لئے پرخلوص کوششیں کیں ،جنرل محمد عالم خٹک ، امریکی وفد کا افغانستان میں نیشنل یونٹی حکومت کے قیام پر اطمینان کا اظہار ،خطہ میں امن و استحکام کی کیلئے کوششوں کی تعریف، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز پاکستان کی کمٹمنٹ کا ثبوت ہے،ڈپٹی کمانڈر سینٹ کام
بدھ 25 مارچ 2015 18:21
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک نے کہا ہے کہ پا کستان اپنی سرحدوں کو پر امن بنانے کی کوششیں کر رہا ہے، دوست ممالک کو امن کے لئے ساتھ دینا چاہیے وہ بدھ کو یہاں امریکی ڈپٹی کمانڈر برائے سینٹ کام وائس ایڈمرل مارک فاکس اور چیف آف او ڈی آر پی لیفٹیننٹ جنرل انتھونی راک سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے افواج کے انخلاء میں ایک مستحکم کردار ادا کر رہا ہے، ہم جنوبی ایشیاء میں سیکورٹی کے لئے مرکزی حیثیت کے حامل ہیں، اس سلسلے میں خطہ کی سلامتی و استحکام کے لئے ہماری اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں استحکام اور امن عمل میں سہولت کے لئے افغان حکومت کی مدد کے لئے پرخلوص کوششیں کیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر امریکی وفد نے افغانستان میں نیشنل یونٹی حکومت کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمانڈر نے خطہ میں امن و استحکام کی کے لئے پاکستان کی پرخلوص کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز پاکستان کی کمٹمنٹ کا ثبوت ہے۔
وائس ایڈمرل مارک فاکس نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی فوج اور عوام کی قربانیوں کی بڑی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے پشاور میں سکول پر افسوسناک حملے کی مذمت کی اور امن کے لئے پاکستان کی کمٹمنٹ کی تعریف کی۔ وفد کے ارکان میں سینٹ کام کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل مارک فاکس، چیف آف او ڈی آر پی جنرل انتھونی راک، امریکی سفارتخانہ کے ایگزیکٹو آفیسر شامل تھے جبکہ پاکستان کی طرف سے سینئر حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.