دادو ، گاڑی پر فائرنگ ،عدالت جانیوالے 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
جمعرات 26 مارچ 2015 11:05
دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء ) دادو میں انڈس ہائی پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو پولیس کے مطابق چانڈیہ برادری کے افراد پیشی کے لئے عدالت جا رہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر مخدوم گھوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے چانڈیہ برادری کے 2 گروپوں کے درمیان دیرینہ تنازع چلا آرہا تھا اور یہ واقع اسی تنازع کا شاخسانہ ہے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.