نائن زیرو پر چھاپے اور اسلحے کی بھاری کھیپ کی مبینہ برآمدگی کے بعد ایم کیو ایم کو تحلیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی
جمعرات 26 مارچ 2015 13:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے اور اسلحے کی بھاری کھیپ کی مبینہ برآمدگی کے بعد ایم کیو ایم کو تحلیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ طارق اسد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بادی النظر میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ الطاف حسین کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ دہشت گردی میں ملوث رہی ہے اور ان کے بعض اعمال خصوصاً لوگوں کو تشدد پراْکسانا ملکی قانون کے تحت گھناوٴنے جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
طارق اسد کے مطابق نائن زیرو پر چھاپے کے دوران خطرناک ٹارگٹ کلرز اور دیگر مطلوب افراد سمیت 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار ہوئے، بھاری تعداد میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور نیٹو اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔درخواست گزار نے صولت مرزا اور دیگر کے انکشافات کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم کیوایم کو پولیٹیکل پارٹیز آرڈر (پی پی او) 2002 کے آرٹیکل 15 کے تحت تحلیل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.