تحریک انصاف کا یمن میں سعودی عرب اور امریکہ کی جانب سے فوجی کارروائی کے فیصلے پر تشویش کااظہار، ہمسائیگی میں پھیلتے ہوئے شیعہ سنی فساد پرحکومت پاکستان اپنی حکمت عملی واضح کرے، ملک مشرقِ وسطی میں جاری کسی بھی شیعہ سنی فساد کا حصہ بننے کا متحمل نہیں ہو سکتا ، غیر جانبدارانہ حکمت عملی پر ہی کاربندرہنا چاہیے،ترجمان کابیان
جمعرات 26 مارچ 2015 22:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے یمن میں سعودی عرب اور امریکہ کی جانب سے فوجی کارروائی کے فیصلے کے نتیجے میں پاکستان کی ہمسائیگی میں پھیلتے ہوئے شیعہ سنی فساد پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور حکومت سے پالیسی بیان کے ذریعے اپنی حکمت عملی واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطی میں جاری کسی بھی شیعہ سنی فساد کا حصہ بننے کا متحمل نہیں ہو سکتا چنانچہ اسے سختی سے غیر جانبدارانہ حکمت عملی پر ہی کاربندرہنا چاہیے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یمن میں شروع کی جانے والی پراکسی وار کے اثرات نا صرف دیگر خلیجی ممالک جن میں خصوصی طور پر بحرین شامل ہے پر مرتب ہونگے، بلکہ پاکستان اور افغانستان بھی اس کی زد میں آئیں گے جو پہلے سے ہی بری طرح دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.