یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کے 2 جمبو جیٹ الحدیدہ روانہن

اگر مزید طیاروں کی ضرورت پڑی تو اقدامات کئے جائیں گے،محصورین کی وطن واپسی تک تمام امور کی نگرانی کررہا ہوں،شجاعت عظیم

اتوار 29 مارچ 2015 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز یمن میں محصور پاکستانیوں کو لینے الحدیدہ روانہ ہوگئے ،پہلا طیارہ 50پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے کہا کہ اگر مزید طیاروں کی ضرورت پڑی تو اقدامات کئے جائیں گے۔ محصورین کی وطن واپسی تک تمام امور کی نگرانی کررہا ہوں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کو کیپٹن محسن اور کیپٹن قاسم آپریٹ کرینگے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے نے دو جمبو طیاروں کا انتظام کیا ہے وزیراعظم نے گزشتہ روز یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :