ہمیں سعودی حکمرانوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے،سعودی حکمران ہر کام امریکہ کے کہنے پر کرتے تھے، اب اسی سے مدد مانگیں،ہمارا حق نہیں بنتا کہ سعودی حکمرانوں کی بادشاہت بچائیں، پاکستانی فوج اپنے ملک میں رہے، کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنے، عمران خان کی مبینہ ٹیپ کوئی حیران کن بات نہیں، انکی مزید ٹیپس بھی آسکتی ہیں
قومی اسمبلی کے آزادرکن جمشید دستی کی صحافیوں سے گفتگو
اتوار 29 مارچ 2015 15:13
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کے آزادرکن جمشید دستی نے کہا ہے کہ ہمیں سعودی حکمرانوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے،سعودی حکمران ہر کام امریکہ کے کہنے پر کرتے تھے اب اسی سے مدد مانگیں،ہمارا حق نہیں بنتا کہ سعودی حکمرانوں کی بادشاہت بچائیں، پاکستانی فوج اپنے ملک میں رہے، کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہ بنے، عمران خان کی مبینہ ٹیپ کوئی حیران کن بات نہیں انکی مزید ٹیپس بھی آسکتی ہیں۔
وہ اتوار کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ جذباتی فیصلے کرتے ہیں انکے جذبانی قد م اٹھانے سے مشرف کیس دفن ہوگیا ہے،عمران خان کی مبینہ ٹیپ کوئی حیران کن بات نہیں انکی مزید ٹیپس بھی آسکتی ہیں،صحافیوں اور سیاستدانوں کی جاسوسی مستقبل میں بھی جاری رہے گی،انہوں نے کہا پی ٹی وی پر حملہ ایک جائز اقدام تھا یہ اب قومی ادارہ نہیں رہا،غیر جماعتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے منظور ہونیوالی قرار داد قومی اسمبلی کے چہرے پر کالک ہے جس کی مذمت کرتا ہوں،انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہیئں ،سندھ،کے پی کے اور پنجاب کی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اور عوام کے جوتوں کے خوف سے غیر جماعتی انتخابات کروا نے کی تیاری ہورہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.